انتظامیہ کی گرفت سے عزیزآباد کے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر محفوظ
شیئر کریں
سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید محفوظ
ایس ایچ او عزیزآباد اور خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کا کارروائی سے گریز
(رپورٹ/ ایم جے کے )ایس ایس پی سینٹرل،کی گرفت سے عزیزآباد کے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر محفوظ، سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، برادر نسبتی شمشاد اور جنید محفوظ، ایس ایچ او عزیزآباد اور خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کا ہفتے کے عوض کارروائی سے گریز۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایس پی کی جانب سے تھانہ عزیزآباد کی حدود میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جاری ہیں ، مگر ان کارروائیوں سے چھوٹے گٹکا ماوا فروش پکڑے جا رہے ہیں جو کہ بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے لیے ہی کام کرتے ہیں، انہی کے کیبنوں پر 1000یا 1500روزانہ کی دیہاڑی پر، ان کارروائیوں سے تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی، دوئم نمبر عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید محفوظ ہیں، وجہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کا ان تمام گٹکا ماوا ڈیلروں سے کارروائی نہ کرنے کی غرض سے ہفتہ لاکھوں روپے لیے جا رہے ہیں ۔ علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں تھانہ عزیزآباد نے دو گٹکا ماوا فروشوں کو کیبن پر سے گرفتار کیا، ایک گٹکا ماوا فروش جو طاہر عرف بوبی کے لیے کام کرتا ہے اور دوسرا گٹکا ماوا فروش عمیر عرف ببلو کے لیے کام کرتا ہے جن پر کچھ گٹکا ماوا کی پوڑیاں ڈال کر دکھاوے کے لیے ایف آئی آر کر کے لاک اپ کیا گیا، مگر افسوس کہ ایس ایس پی سینٹرل کو تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر نظر نہیں آرہے اور نہ ہی ایس ایچ او عزیزآباد اور اس کا خاص بیٹر لاکھوں روپے ان گٹکا ماوا ڈیلروں سے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کو آگاہ ہونے کے باوجود ان بڑے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں ، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے نئے آنے والے اعلیٰ حکام عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے ۔


