میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائیلاگ میں عمران کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ،مصدق ملک

ڈائیلاگ میں عمران کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ،مصدق ملک

Author One
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ،پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند، ڈائیلاگ میں بانی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے

شہدا کی یادگار کو مسمار، دفاعی تنصیبات پر حملہ ناقابل معافی جرائم ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 ویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا –

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ،ہم تو پہلے بھی مذاکرات کیلیے تیار تھےـ

ہمارا موقف ہے کہ آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں،جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں، ملکی مفادات سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیئے – انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے، بات چیت شروع ہو گئی-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں