پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے ملاقات کے لیے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا،مولانا فضل الرحمٰن
Author One
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی طرف سے ملاقات کے لیے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا، اگر وہ ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وفاق میں ورکنگ ریلیشن ہے، صوبائی معاملات پر جے یوآئی کا اپنا مؤقف ہے، عام انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کا گلہ ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوئے، جے یوآئی نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، خیبر پختونخوا میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی، مدارس کی رجسٹریشن پر طے شدہ معاملات کوخواہ مخوا چھیڑا گیا۔