میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے  میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے  میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Author One
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے  میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق  شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی لکھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔

 ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں