میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا ڈائیلاگ میں عمران کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ،مصدق ملک کامران ٹیسوری کی ہدایت پر سال نو کے جشن کی تیاریاں شروع سردی کی لہر برقرار،کراچی میں شدت بڑھنے کی پیش گوئی حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، شوکت یوسف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے ملاقات کے لیے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا،مولانا فضل الرحمٰن مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے  میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہے، حافظ نعیم الرحمان 

ای پیج

e-Paper
بھارتی وزیر خارجہ کی امریکا آمد پر سکھ برادری کا شدید احتجاج

بھارتی وزیر خارجہ کی امریکا آمد پر سکھ برادری کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارتخانے کے باہر خالصتان حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارت کے وزیر خارجہ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔واشنگٹن میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں شریک سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔خالصتان کے حامیوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیزی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں