کراچی میں بجلی کے بِلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرا دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے کم کرنے کی درخواست کی ہے ۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی 15 جنوری کو سماعت کرے گا۔درخواست کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ سے 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔


