ملیر ڈیولپمنٹ ،تیسر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی
شیئر کریں
ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو کا دبنگ ایکشن، قبضہ مافیا کے خلاف تابر توڑ کارروائی۔ گزشتہ روز ایم ڈی اے کے اینٹی انکروچمنٹ فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیش قیمت زمین قبضہ مافیا سے وا گزار کروالی۔ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو کی ہدایات پر ایم ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ فورس اور مقامی پولیس کے تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے وا گزار کرالی گئی۔ دورانِ آپریشن قبضہ مافیا کی طرف سے ایم ڈی اے کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی لیکن باوجود اس کے آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا اور تیسر ٹاؤن کے مختلف سیکٹر پر قبضہ خالی کروا دیا گیا۔ڈی جی ایم ڈی اے کے اس جرأت مندانہ اقدام کے بعد عوام اور الاٹیز میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔