چودھری نظام آرائیں لینڈ مافیا پیپلزپارٹی کی سرپرستی ، گوٹھوں کی اراضی پر قبضہ جاری
شیئر کریں
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چودھری نظام آرائیں نے میرپورخاص کی زمینوں کو قبضہ کرنا شروع کردیا ہے ، ہٹڑی تھانے کے حدود میں خلجی گوٹھ کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے والے مسلح کارندوں کو مکینوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی چودھری نظام آرائیں کا مسلح گروپ نے زمینوں پر قبضے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں ، مسلح افراد نے ہٹڑی تھانے کے حدود میں خلجی گوٹھ کے پلاٹوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق چودھری نظام آرائین نے مسلح افراد کے ساتھ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں کو حراساں کیا اور مرزا خان نامی شخص کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کررہے تھے ، جنہیں اہل علاقہ نے گھیرا کر تین مسلح افراد کو پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،اس موقع پر چودھری نظام آرائیں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، آخری اطلاع تک واقعہ کا کیس درج نہیں کیا گیا ، یہی وجہ ہے کہ پولیس اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پشت پناہی کے باعث چودھری نظام آرائین نے حیدرآباد میں غنڈہ گردی شروع کررکھی ہے ۔