میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس اسپیشل برانچ، معطل انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا منشیات فروشوں کا سہولت کار

پولیس اسپیشل برانچ، معطل انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا منشیات فروشوں کا سہولت کار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ/ اسد رضا) ہجرت کالونی میںمنشیات اورگٹکا ماوا کی فروخت میں پولیس اسپیشل برانچ اور تھانہ سول لائن کے اہلکاروں کی سرپرستی برقرار ہے ، کھلم کھلا تھوک کے بھاو ممنوعہ اشیاء کی فروخت کروانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہکار جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں ، سرکاری سرپرستی میں ہجرت کالونی کے جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں ، جن میں عمران موٹا ، وقاص کاشی اور بابر سمیت متعدد نامور افراد شامل ہیں جو برسوں سے گٹکا ماوا ، آئس، ہیروئن اور شیشہ کی فروخت کررہے ہیں ، کرسچن پاڑے میں بابر نامی جرائم پیشہ عناصر نے گٹکا ماوا ہول سیل میں فروخت کرتا ہے ، ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کے افسران واہلکاروں سمیت معطل انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری میں ملوث ہیں ، واضح رہے کہ جرات میں اس سے قبل بھی شہزاد عرف چٹا سے متعلق انکشاف کیا گیا تھا ، جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا لیکن مؤصوف تاحال اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں