میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

فوج الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیرصدارت دو روزہ 261 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا?ئی ایس پی ا?ر) کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسروں، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہدائ￿ کے ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا، شرکاء نے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے اغوائ، تشدد اور قتل کی کارروائیوں کی مذمت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، بھارتی ہتھکنڈے بہادر کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتے۔ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے خطرات پر جوابی حکمت عملی بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، شرکاء نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا، افغانستان میں دہشت گردوں کو جدید ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، فورم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور جاری تنازع کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔فورم نے سمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا، فورم نے کہا کہ پاک فوج ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی۔فورم کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں