میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 مظاہرین ضمانت پر رہا

بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 مظاہرین ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقامی عدالت نے بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 شرکاء کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بلوچ یک جہتی مارچ کے شرکاء کے گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے شرکاء کی شناختی پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اور کہا کہ تمام 34 افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کی استدعا کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو تو پیش نہیں کیا گیا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے فوراً بعد ہی وکیل صفائی نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں