میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو انتخابات سے محروم نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم

پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو انتخابات سے محروم نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔اپنے حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں