میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ٹیسٹ؛ ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

کراچی ٹیسٹ؛ ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور اش سودھی کے ہمراہ شاندار شراکت کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز نووکٹوں کے نقصان پر 612 رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے باعث مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 174 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، جواب میں پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں دووکٹوں 77رنز بنالئے تاہم 97رنز کا خسارہ باقی ہے ،پاکستانی بیٹرامام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری بنائی اور ناٹ آئوٹ رہے ،ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں ،نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی پویلین کی راہ دکھائی ۔کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے جمعرات کو چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 440 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اس وقت کین ولیمسن 105 اور اش سودھی ایک رن پر وکٹ پر موجود تھے ۔ مہمان ٹیم کے دونوں بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کوٹف ٹائم دیا ایک موقع پر اش سودھی جب گیند بلے کے باہری کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے بعد پاس گئی لیکن کسی بھی کھلاڑی نے کیچ کی اپیل نہیں کی اور سودھی کو ایک موقع اور مل گیا ۔میچ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے ،اس دوران اش سودھی نے اپنی نصف سنچری اور کین ولیمسن نے 150 رنز مکمل کئے ۔ پاکستانی ٹیم چوتھے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اش سودھی اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور 65 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کے ہاتھوں آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے ،انہوں نے ولیمسن کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 159 رنز کی شراکت قائم کی۔سودھی کے آئوٹ ہو نے کے بعد اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدھی بھی پویلین جا بیٹھے جنہیں نعمان نے واپسی کی راہ دکھائی تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ڈبل سنچری کی جانب گامزن رہے۔پاکستان بائولرز کو نویں وکٹ کیلئے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بھی کوئی رن بغیر ہی آغا سلمان کو وکٹ دے کر پویلین جابیٹھے اور اس طرح ابرار احمد نے اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیاتاہم اس دور ان کین ولیمسن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی اور ان کی ڈبل سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔اس وقت مہمان ٹیم کا نووکٹوں کے نقصان پر مجموعہ 612 رنز تھا جس کے باعث پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کر لی، کین ولیمسن نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 200 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ وکٹیں لی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق 17 رنز پر بریسیویل کی گیند پر آئوٹ ہو کر پویلین جابیٹھے جس کے بعد شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دن رنز پر سودھی کی گیند پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے تاہم چوتھے روز کھیل کے اختتام پر امام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ یایاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔بابر اعظم اور سلمان آغا نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ٹِم سائوتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ مہمان ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم سائوتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل میں شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں