وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، قومی سلامتی کا اجلاس کل طلب
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے ، سپہ سالار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا، اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔