میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف، منجمد اثاثے بحال

نیب کا اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف، منجمد اثاثے بحال

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لیے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔ لاہور انتظامیہ نے کہا کہ نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی بحالی کے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں