میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، بھرتیوں میں ملوث 5 افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے اینٹی کرپشن میں پیش ہونے کیلئے احکامات جاری، جبکہ جعلی طور پر بھرتی ہونے والے عبدالنبی چانہیو کو پیش ہونے کیلئے آخری نوٹس جاری کردیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ بورڈ میں سینکڑوں
ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی ہوگئے ہیں، لوکل گورنمنٹ بورڈ میں کئی ملازمین کے سروس بک اور ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے، اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ بلدیات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے میںملوث ایڈمن برانچ کے افسر عبدالوحید منگی، جونیئر کلرک شہریار میرانی، نائب قاصد خلیل عباسی، ڈاکٹر عبدالرحمان عباسی اور حفیظ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ بورڈ کو لیٹر ارسال کیا، جس پر بورڈ نے عبدالوحید منگی، شہریار میرانی، خلیل عباسی ، ڈاکٹر عبدالرحمان عباسی اور حفیظ کو 3 دن کے اندر ڈائریکٹر تھری امجد علی پٹھان کے سامنے پیش ہونے کے احکاما ت جاری کردیے ہیں، افسران اور ملازمین کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پیش رفت کی جائے گی۔ جبکہ لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے تھرپارکر ضلع کی تحصیل چھاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی کو پیش ہونے کیلئے 21 دسمبر کو حتمی لیٹر جاری کیا، عبدالنبی کو مکمل سروس ریکارڈ، تقرری کے آرڈر، میڈیکل سرٹیفکیٹ ،تعلیمی اسناد، ترقی کے نوٹیفکیشن، 5 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ، لوکل گورنمنٹ بورڈ نے چھاچھرو کے ایڈمنسٹریٹرعبدالنبی کو 28 دسمبر تک پیش ہونے کی مہلت دی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، بورڈ نے لیٹر میں واضح طور پر تحریر کیا کہ عبدالنبی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی بھرتی کو جعلی یا بوگس سمجھا جائے گا اور بھرتی کو جعلی قرار دے کر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ جبکہ چھاچھرو کے ایڈمنسٹریٹر عبدالنبی چانہیو کی جانب سے سروس ریکارڈ جمع نہ کروانے اور پیش نہ ہونے پر لوکل گورنمنٹ بورڈ ان کی برطرفی کیلئے کارروائی شروع کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں