میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز ہی دو وزراء نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے اوررواں ہفتے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ رابطہ کرنے والوں میں ایک وزیر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور دوسرے کا تعلق حکومتی اتحادی جماعت سے ہے ، فی الوقت نام نہیں بتا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں تو وزراء بیان بازی کیوں کر رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں