میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغانستان ٹرانزٹ تجارت ،نئے معاہدے پرمذاکرات شروع

پاک افغانستان ٹرانزٹ تجارت ،نئے معاہدے پرمذاکرات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اورافغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے نئے معاہدے پرتین روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ،پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں اورافغانستان نے بھارت تک رسائی مانگ لی ،مشیر تجارت رزاق دادو نے ٹرانزٹ تجارت اورترجیحی تجارت کی راہ میں حائل تماررکاوٹیں دورکرنے اورافغانستان کے وزیرتجارت نثاراحمد نے پاکستانی سرمایہ کاروں کوہرممکن تعاون کی یقین دھانی کروا دی ۔

پیر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت اورترجیحی تجارت کے معاہدوں تین روزہ مذاکرات شروع ہوگئے ،2010 میں امریکی حکومت کی زیراثرہونیوالا افغانستان پاکستان ٹرانزٹ تجارت معاہدہ فروری 2021 میں ختم ہوجائیگا ،پاکستان افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے علاوہ ترجیحی تجارت معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب میں مشیرتجارت رزاق دائود نے کہا کہ پاکستان کوافغانستان اوروسط ایشیائی ممالک کیلئے ٹرانزٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت نثار احمد غوریانی نے کہاکہ دونوں ہمسایہ مسلمان ممالک میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں اب مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ممالک تجارت اور سیاست سے الگ رکھنا ہو گا۔پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2010-11میں دوارب ساٹھ کروڑ ڈالرتھا جو بتدریج کم ہوکر گزشتہ مالی سال تک اسی کروڑ ڈالررہ گیا ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت کوفروغ دیا جائے ،حکومت کی کوششوں سے افغانستان کیساتھ گذشتہ چار سال سے معطل معاشی مذاکرات بحال ہوئے ہیں جن سے آئندہ کچھ ماہ میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں