میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکردو میں قہر کی سردی، شدید ٹھنڈ کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسکردو میں قہر کی سردی، شدید ٹھنڈ کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سکردو میں سردی کا 25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ندی نالے جم گئے ،رابطہ سڑکیں بندہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں یخ بستہ موسم کے سبب ٹھنڈ کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ندی، نالے جم گئے ۔ ہر طرف برف کے ڈھیر لگنے سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ملک میں قہر کی سردی کی لہر آ گئی ،استور میں پارہ منفی گیارہ، گلگت اور زیارت میں منفی سات تک گر گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت دو، لاہور پانچ اور کراچی میں دس ریکارڈ کیا گیا۔بلتستان ڈویژن شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، سکردو میں شدید سردی کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 21 ریکارڈ کیا ہے ۔ سکردو میں پانی کی لائنوں کے بعد گاڑیوں کے آئل بھی جمنے لگے یہاں تک کہ سردی کی شدت سے درخت بھی پھٹنے لگے ۔ علاقے میں اس قدر شدید سردی اس سے پہلے 1994 میں پڑی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں