لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے ،فردوس عاشق
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادامن صاف ، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، عدالت نے وزیراعظم کو صادق و امین قرار دیا، بدترین مخالف بھی وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے ، وزیراعظم کا کرپشن کے خلاف بھرپودر جہاد جاری ہے ، نیب کرپشن کیخلاف کارروائی بھرپور قوت سے سرانجام دے گا۔کہ وزیراعظم کو احتساب کا خوف نہیں، ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے ۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔