میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت آخرکار آصف زرداری سے متفق ہو گئی، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت آخرکار آصف زرداری سے متفق ہو گئی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تازہ ترین نیب آرڈی نینس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کے ساتھ متفق ہے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ا نہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں