میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اومنی گروپ اور دیگر نجی پاؤر پلانٹس کو سبسڈی کیسے ملی؟ دلچسپ انکشاف

اومنی گروپ اور دیگر نجی پاؤر پلانٹس کو سبسڈی کیسے ملی؟ دلچسپ انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اومنی گروپ اور دیگر نجی پاؤر پلانٹس کو سبسڈی کیسے ملی،دلچسپ دستاویزی حقائق سامنے آگئے۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے نجی پاؤر پلانٹس کوسبسڈی دینے کی قرارداداسمبلی میں پیش کی تھی ۔دستاویز کے مطابق پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے اومنی گروپ ودیگر پاورپلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد پیش کرنے سے انکار کیا تھا۔کیپٹیو پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد 16مئی 2017کو سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔اس وقت کے وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ سے اسمبلی میں ون آن ملاقات کے بعد خرم شیر زمان نے کیپٹیو پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد پیش کی تھی۔خرم شیر زمان کی اومنی گروپ،دیگر پاور پلانٹس کو سبسڈی دلانے کی قرارداد کے لیے کیا کوئی ڈیل ہوئی تھی؟؟۔نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد کا ڈرافٹ بھی خرم شیرزمان نے تیار کرکے دیاتھا۔خرم شیزمان کی قرارداد کے بعد سندھ حکومت نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کے لیے ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا۔سندھ اسمبلی نے 3جولائی 2017کو نجی پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کا بل منظورکیا۔14جولائی 2017کواس وقت کے گورنر محمد زبیر نے اومنی گروپ ،دیگر کے پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کے بل کی مخالفت کی۔گورنر کے اعتراضات کے بعد کیپٹیو پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کا بل دوبارہ سندھ اسمبلی سے 24جولائی 2017کو منظورکرایاگیا۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کسی مرحلے پر اومنی گروپ،دیگر کے نجی پاؤر پلانٹس کو سبسڈی دینے کی مخالفت نہیں کی۔قرارداد سے لیکر بل کی منظوری تک خرم شیرزمان نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔سندھ کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں گزشتہ دودنوں سے یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ اومنی گروپ اور دیگر کے نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دلانے کے لیے خرم شیرزمان کیوں تیار ہوئے؟ پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے نجی پاور پلانٹس کی سبسڈی کے لیے قرارداد پیش کیوں نہیں کی،یہ اہم سوال حل طلب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں