میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا، سعد رفیق

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردعمل پر دلی دکھ ہوا، سعد رفیق

منتظم
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص چینلز نے ان کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن ان کی پوری تقریر بھی سنوائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت آدمی ہیں، تاہم ان کے ردِ عمل پر دلی دْکھ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ 27 منٹ کی تقریر بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں، کبھی غیرذمہ دارانہ یا غیرآئینی رویہ نہیں اپنایا، ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شکایات ہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو بتاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کررہے ہیں، جاننے والے جانتے ہیں کہ میں ریاستی اداروں میں ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں