حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی
Author One
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی کی مقررہ تاریخ میں آخری 5 دن رہ جانے کی وجہ سے حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی۔
زرائع کے مطابق دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں-
پچھلے سال کی نسبت پہلے دس دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
نامزد بینک اگلے دو دن کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے-
ریگولر حج اسکیم میں دو لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔