حکومت کو آئین و جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کوئی حق نہیں ,حافظ نعیم
شیئر کریں
لاہور : جماعت اسلامی کےحافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو آئین وجمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کوئی حق نہیں، جو لوگ ظلم کررہے ہیں وہ عوام کے سیلاب کو نہیں روک سکتے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے-
زرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ظالمانہ طریقے سے عوام کے آئینی و جمہوری حق کو کچلنے، آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے، صحافیوں کے اغوا اور بعد میں انہیں جھوٹے مقدمات میں قید کرنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-
فارم 47 کی حکومت کو کسی صورت یہ حق حاصل نہیں کہ آئین و جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ملک کو تماشا بنا دے۔
امیر جماعت نے کہا کہ مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔
اسلام آباد میں حکومت نے فسطائیت کا مظاہر ہ کرکے درحقیقت 25کروڑ عوام کو جو پیغام دینے کی کوشش کی ہے، جماعت اسلامی اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
امیر جماعت نےمزید کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، ان حقائق کو عوام سے چھپایا جارہا ہے اور آزادی اظہار پر شب خون مارا جارہا ہے۔
ہسپتالوں سے معلومات کی رسائی پر پابندی لگانے سے حقائق نہیں چھپیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہر شخص اور سیاسی پارٹی کو حق دیتا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کرے۔
عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آئیں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا۔
جماعت اسلامی اپنے دیرینہ مطالبہ پر کھڑی ہے اور چاہتی ہے کہ جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے-
تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔
حکومت آئی ایم ایف کی تابعداری کی بجائے عوام کو بجلی، پٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دے۔
آئی پی پیز معاہدوں سے ہونے والے فائدہ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے۔