وی پی این کی رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان
Author One
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد : وی پی این کی رجسٹریشن کروانے کی 30نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔
وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے-
ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ پی ٹی آئی نے وی پی این رجسٹریشن پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کی جنہوں نے رجسٹریشن کاطریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔
پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔
جہاں پر انٹرنیٹ کی رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔