میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے کرپٹ سسٹم کا مکروہ مہرہ عرفان بیگ فارغ

پیپلزپارٹی کے کرپٹ سسٹم کا مکروہ مہرہ عرفان بیگ فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :نجم انوار) ڈائریکٹر جنرل ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی نے احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کرپٹ سسٹم کے سب سے مکروہ مہرے عرفان بیگ کو سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایم ڈی اے میں سب سے زیادہ عہدے بیک وقت رکھنے والے کرپٹ سسٹم مافیا کے اہم مہرے عرفان بیگ کو ڈی جی ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے سیکریٹری کے منصب سے فارغ کردیا ہے ۔ وہ تاحال ڈائریکٹر لیگل افیئرز اور ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کا اضافی چارج رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عرفان بیگ خلاف ضابطہ سیکریٹری کے عہدے پر سیاسی سرپرستی کے باعث قابض تھا۔ اور غیرقانونی سیکریٹری کے طور پر اس منصب کا سب سے زیادہ فائدہ اُٹھاتے ہوئے من مانیاں کرتا رہا۔ عرفان بیگ نے غیرقانونی سیکریٹری کے منصب پر قابض رہتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضے کرائے، اور اُس کے دور میں جائز الاٹیز دربدر رہے۔ اُس کی تما م غیر قانونی سرگرمیوں پر احتسابی ادارے پراسرار طور پر خاموش رہے۔ واضح رہے کہ عرفان بیگ ایک پانچ گریڈ کا میل ویکسی نیٹر ہے مگر کرپٹ سسٹم کی سرپرستی کے باعث وہ ایم ڈی اے میں 19 گریڈ کی تمام مراعات سمیٹتا رہا۔ عرفان بیگ کو 2022ء میں سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید نجم شاہ نے جعل سازی ثابت ہونے پر گریڈ پانچ میں واپس اُن کے متعلقہ محکمے میں بھیج دیا تھا۔ جس کی مکمل انکوائری تاحال محکمہ بلدیات میں زیر التواء ہے۔ اس کے باوجود عرفان بیگ ایم ڈی اے میں غیر قانونی طور پر سسٹم مافیا کی سرپرستی کے باعث برقرار رہا۔ عرفان بیگ کے خلاف متعدد مقدمات ، تحقیقات مختلف اداروں میں زیر التوا ہیں۔ عرفان بیگ پر نیب میں بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ زیر تفتیش ہے۔ اس کے علاوہ ایم ڈی اے میں جعلی نوکریوں، زمینوںپر قبضے کے متعدد معاملات، 2022 ء میں کا ٹیج انڈسٹری تیسر ٹاؤن اسکیم ۔ 45کی جعلی قراندازی میں 993 پلاٹ پرائیوٹ ڈیلرزکوفی کس پانچ لاکھ میں فروخت کر نے کے سنگین الزامات کا بھی عرفان بیگ کو سامناہے جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے برہنہ ثبوت موجود ہیں۔ عرفان بیگ کے مذکورہ بدنام زمانہ اسکینڈلز کے باعث ایم ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی ساکھ پر مسلسل سوالات اُٹھ رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں