میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کے لے آؤٹ پلان میں گھپلا

حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کے لے آؤٹ پلان میں گھپلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کا لے آؤٹ پلان قواعد و ضوابط کے خلاف پاس ہونے کا انکشاف، سیوہن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بغیر ریونیو ویریفکشن کے لی آؤٹ پلان پاس کیا، متعلقہ اداروں کی این او سیز بھی موجود نہیں تھیں، ذرائع، این او سیز کا صوبائی وزیر مبین جمانی سے پوچھیں، انہیں منصوبے کا علم ہے، ظفر گھمن، تفصیلات کے مطابق جامشورو میں بینظیر بھٹو فلائی اوور سے ملحقہ رکھما انٹرپرائز کی جانب سے حیدری شاپنگ کمپلیکس کا آغاز کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ساڑھے 43 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل کمرشل منصوبے کا لی آؤٹ پلان قواعد و ضوابط کے خلاف پاس کیا گیا، منصوبے کا لی آؤٹ پلان سیوہن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماسٹر پلان نے ضلع جامشورو کے ریونیو ویریفکشن کے بغیر پاس کیا گیا جبکہ دوران منظوری حیسکو، سوئی گئس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت ?اؤن میونسپل کارپوریشن کی این او سیز بھی موجود نہیں تھیں ،ذرائع کے مطابق بھاری رقم کے عوض قواعد و ضوابط کی دھجیان اڑاتے ہوئے لی آؤٹ پلان پاس کیا گیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر منصوبے کے مالک ظفر گھمن نے موقف دیا کہ تمام این او سیز کا صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی سے پوچھیں انہیں ساری این او سیز کا پتہ ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی سے موقف لینے کیلئے معتدد میسجز اور کال کی گئی لیکن خبر فائل ہونے تک موقف نہ مل سکا، مذکورہ منصوبے کی مارکیٹنگ کمپنی کی سی ای او عمران شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایس بی سی سے تمام اداروں کی این او سیز موجود ہیں لیکن خبر فائل ہونے تک روزنامہ جرأت کو این او سیز نہیں دی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں