میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے‘ شہباز شریف کا اعلان

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے‘ شہباز شریف کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، (ن) لیگ کی کامیابی پاکستان کومسائل سے نجات دلائے گی۔شہبازشریف سے پارٹی رہنمائوں اور سابق اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے اور عوام کے اعتماد سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں