میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مڈ ٹاؤن اسکیم کے خلاف مقامی لوگوں کا مزاحمت کا اعلان

مڈ ٹاؤن اسکیم کے خلاف مقامی لوگوں کا مزاحمت کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مڈ ٹاؤن اسکیم، مقامی لوگوں نے مزاحمت کا اعلان کردیا، مڈ ٹاؤن اسکیم کے لیے غیرقانونی بائونڈری وال دے کر گاؤں کے راستے بند کیے جا رہے ہیں، مقامی بروکرز کے ذریعے لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کا بھی انکشاف، مقامی لوگوں کا عدالت میں جانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مڈ ٹاؤن اسکیم کے خلاف کوہستان کے مقامی لوگوں نے مزاحمت کا اعلان کردیا ہے ، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے امان حیدر پالاری حیدر بخش، امیر بخش و دیگر نے کہا کہ ذیشان سلیم ذکی مقامی بروکرز اور مقامی لوگوں کے ذریعے جھوٹے مقدمات دائر کروا کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، وہ صدیوں سے وہاں مقیم ہیں، ڈپٹی کمشنر جامشورو قبضہ مافیا کے سہولت کار ہیں، تاریخی پہاڑ کوڈہیری کا بھی جعلی چوکڑی سروے کرکے اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ گاؤں گلاب پالاری کے گرد بائونڈری وال تعمیر کرکے انہیں محصور کرکے ان کے راستے بند کیے جا رہے ہیں، امان حیدر نے بتایا کہ ان پر چار جھوٹے مقدمات داخل کرائے گئے ہیں، ان کے والد پر 13 ڈی سمیت دیگر مقدمات کرادیے گئے ہیں اور انہیں پولیس اور نجی بروکرز کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ذیشان ذکی نامی قبضہ مافیا کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں