میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ن لیگ کا خواب ، آئینی و قانونی مشکلات راستے میں حائل

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ن لیگ کا خواب ، آئینی و قانونی مشکلات راستے میں حائل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکرکے پاس ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔یاد رہے کہ 26 نومبر کو عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد نے پنجاب اور کے پی میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں