میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین کی ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی

چین کی ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چین کی صنعتی اپ گریڈنگ اور ترقی کا رجحان رواں سال کے آغاز سے ہی جاری ہے، جس میں اعلیٰ تکنیکی مواد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات زیادہ نمایاں ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق چین کا صنعتی شعبہ ڈیجیٹل، انٹیلیجنٹ اور گرین تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔ جس سے چین کی معیشت میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور یہ اپ گریڈ ہو رہی ہے۔ صنعتی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی تیز ہو گئی ہے۔ اس سال کے آغاز ہی سے نئی توانائی اور نئی ادویات جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیا گیا ہے۔ اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 20.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تمام سرمایہ کاری کی شرح نمو سے 14.7 فیصد زیادہ ہے۔ ریاستی کونسل کے ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر کے انڈسٹریل اکانومی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو چاؤ یوان کے مطابق مسلسل کوششوں اور سرمایہ کاری کے بعد، چین کی اقتصادی ترقی کو مضبوط صنعتی بنیاد فراہم کر دی گئی ہے۔ چین کی ہائی ٹیک صنعت معاشی ڈھانچے میں تبدیلی، اپ گریڈنگ اور اعلیٰ معیاری ترقی کی ایک اہم قوت بن گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں