میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کارروائیوں پر وزیراعظم، آرمی چیف سے ملوں گا، سلیم مانڈوی والا

نیب کارروائیوں پر وزیراعظم، آرمی چیف سے ملوں گا، سلیم مانڈوی والا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کارروائی کے معاملے پر آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کے تمام حکام اثاثے ظاہر کر نے اور حکام کو پارلیمنٹ میں طلب کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلی بار سینٹ نیب کے انڈر تھرٹ ہے ،جب لوگوں نے شور مچایا تو آرمی چیف نے بزنس مینز کو جی ایچ کیو بلایا ،پھر وزیر اعظم کو بزنس مینز کو وزیر اعظم آفس بلانا پڑا ،وزیر اعظم نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرائیں ،اسکے باوجود نیب نے پلی بارگین کے نام سے پیسے لیے ،لوگ عزت بچانے کیلئے پلی بار گین کر رہے ہیں۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب والے ہمیں بلا کر بزنس سکھاتے ہیں،عرفان منگی کو نیب انجینئرنگ کے لئے بٹھایا گیا ہے ، نیب کا جو ٹولا پنڈی میں بیٹھا ہے میں خود سینیٹ میں اس کی تحقیقات کروں گا ،عرفان منگی کو کس نے تعیناتی کیسے ہوئی اور کس نے کی اور کیا ٹاسک دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنڈی میں بیٹھا ہوا ایک یونٹ آرمی والوں کے نام لیکر بدنام کر رہے ہیں،نیب کی کارروائیوں کے معاملے پر آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملوں گا۔سلیم مانڈوی والانے تمام نیب حکام سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلیم مانڈوی والا نے نیب حکام کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ،تمام نیب حکام اپنے اثاثے ظاہر کریں، میں دیکھتا ہوں کہ کیسے اثاثے ظاہر نہیں کئے جا رہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اس ملک کو تباہ کر دے گا،آرمی چیف اور وزیراعظم کو اپیل کروں گا کہ اس ملک کو بچائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں