میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ سے بلدیاتی انتخابات جیتیں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کا دعویٰ

لاڑکانہ سے بلدیاتی انتخابات جیتیں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کا دعویٰ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چند خاندانوں کی دولت بڑھ رہی ہے ، سندھ میں زرداری حکومت کے دن ختم ہوتے جارہے ہیں، انٹرویو
لاڑکانہ/کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ معلوم نہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کروائے گی بھی یا نہیں، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چند خاندانوں کی دولت بڑھ رہی ہے ، سندھ میں زرداری حکومت کے دن ختم ہوتے جارہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ تین صوبائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد منظور کیں، فی الحال کالا باغ ڈیم پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں سندھ میں کام نہیں کرایا، سندھ کا دورہ کرکے وزیراعظم کی ہدایت پر ان علاقوں کے لیے اسکیم بنائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں جاری تنظیمی رشہ کشی کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کی کشتی آگے بڑھتی نظر آرہی ہے ، کوئی بھی شخص ڈوبتی ہوئی کشتی میں سوار نہیں ہوتا۔اسد عمر نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر احساس پروگرام سے غریب افراد کی مدد کی، جب غریبوں میں پیسے بانٹ رہے تھے تو تب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کورونا پھیلے گا، اب ان کو ملتان میں کورونا وائرس پھیلنے کا ڈر نہیں ہے ، اپوزیشن اس وقت صرف کورونا پر سیاست کررہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں