علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں ہے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے ، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم نے ملتان کے قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے