میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی 9یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین جامعات میں شامل

پاکستان کی 9یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین جامعات میں شامل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کی 9 یونیورسٹیز براعظم ایشیا کی 250 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں ۔جامعہ کراچی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 جامعات کی رینکنگ بہتر ہوئی اور7 کی کم ہوئی۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، اسلام آباد کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیا ریجن 2020 میں 83 ویں نمبر پر آ گئی جبکہ گذشتہ سال 87 ویں نمبر پر تھی۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 95 ویں نمبر سے 15 درجے تنزلی کیساتھ 110 پر چلی گئی ہے ۔ قائد اعظم یونیورسٹی 109 وے نمبر سے ایک سو 11 وے نمبر اور کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 135 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 151 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 146 ویں نمبر سے 22 درجے تنزلی کیساتھ 168 ویں نمبر پر آ گئی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 171 ویں نمبر پر اپنی رینکنگ پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی۔جامعہ پنجاب کی ایشیا رینکنگ میں 2 درجہ بندی تنزلی کیساتھ 193 ویں سے 195 ویں نمبر پر آ گئی جب کہ آغا خان یونیورسٹی کی ایشیا رینکنگ میں 195 ویں نمبر سے 2 سو ایک رینک نمبر پر آ گئی ہے ۔جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020میں 12 درجے بہتری کیساتھ 251 ویں نمبر سے 239 وے نمبر پر پہنچ گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں