ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرمعطلی کا حکم5 دسمبر تک برقرار
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرمعطلی کا حکم5 دسمبر تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہوئی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ قانون موجود ہے اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہی کی جانب سے اپنی برطرفی اور ابرارالحق کی بطور چیرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت تک ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔دوران سماعت وفاق کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لئے مزید مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے وفاق کو جواب جمع کروانے کے لئے جمعرات تک کی مہلت دے دی۔