میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیگی حکومت موجودہ احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، عمران خان

لیگی حکومت موجودہ احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین میں کرپٹ لوگ سزا ملنے پر خودکشی کر لیتے ہیں مگر ہمارے حکمران کرپٹ چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو تحفظ دیتے ہیںمنگل کے روز سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے ڈی آئی خان لڑکی برہنہ کیس سے متعلق فیصلے پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال بعد کسی عدالت کی رپورٹ میں پولیس کی تعریف ہوئی پشاور ہائی کورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا مسعود خان کی کارکردگی کی تعریف کی اب پی ٹی آئی مخالفین موقع پرستوں کی شرمناک مہم کا خاتمہ ہو جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرف چین میں کرپٹ لوگ سزا ملنے پر خودکشی کر لیتے ہیں، جبکہ پاکستان میں ہمارے حکمران نااہل اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو تحفظ دیتے ہیں ن لیگی حکومت موجودہ احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ سزا سے بچ سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں انسداد کرپشن قوانین کا سخت نفاذ ہوتا ہے اور کرپٹ لوگوں میں معاشرتی بائیکاٹ کا خوف بھی، جبکہ پاکستان میں حکمران عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو گلے لگاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں