میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،گلبرگ میں بغیر نقشوں کے تعمیرات جاری

سندھ بلڈنگ،گلبرگ میں بغیر نقشوں کے تعمیرات جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سرکاری محصولات کو کروڑوں کا چونا لگانے والی سسٹم مافیا کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ دار افسران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،اس حقیقت کا پردہ شہر میں ناجائز تعمیرات کی چھوٹ سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات مافیا مکمل طور پر آزاد ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم حبیب ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضی اور بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان نے عزیز آباد بلاک 2 پر بیٹر شاہ رخ المعروف گولڈن کو مکمل آزادی دے رکھی ہے دیگر علاقوں کی طرح گلبرگ میں بھی بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات کروانے والی بیٹر مافیا سرگرم ہے جو بلڈر اور سسٹم کے درمیان سہولت کاری کے فرائض سر انجام دے کر ناجائز تعمیرات کو مکمل کرواتی ہے،اس وقت عزیز آباد بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 547 پر بغیر نقشے منظوری تعمیرات کیچھوٹ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں