بن احسان بلڈر ، علی رضا ابڑو کا سسٹم جعلسازوں کا محافظ
شیئر کریں
بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلسازیاں، علی رضا ابڑو بامی شخص کا سسٹم جعلسازیاں کو تحفظ دینے لگا، بھاری رقم کے عوض معاملات طے کرنے کی کوششیں شروع، گرین سٹی نامی جعلی اسکیم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی بن احسان گرین سٹی نامی جعلی و غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے جعلسازیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو جعلسازی پر معتدد تحریری خطوط جاری کئے تاہم اب فہد احسان اور فیصل احسان نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں میں صوبائی وزیر بلدیات کے قریبی شخص محمد خان ابڑو کے بیٹے علی رضا ابڑو کے سسٹم سے سازباز شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق علی رضا ابڑو فیصل احسان میں ڈیل کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے بدلے میں علی رضا ابڑو سسٹم بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلسازی پر آنکھیں بند رکھنے کی یقین دھانی کرائی ہے، واضع رہے کہ بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر 11 ایکڑ پر مشتمل اسکیم گرین سٹی کی این اور سی لی گئی تھی تاہم اسے تین سئو ایکڑ پر محیط دکھا کر لوگوں جو دھوکہ دے کر اربوں روپے لوٹ لئے ہیں، فھد احسان کے پاس موجود زمین کے کھاتے بھی مشکوک ہیں جس پر اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہی ہے، فھد احسان ایس ڈی اے سے جاری 52 اسکروٹنی چالان پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے جبکہ اس کے نہ تو زمین موجود ہے نہ ہی زمین کی تصدیق کیلئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کے پاس کوئی دستاویزات پہنچے ہیں، اسکروٹنی چالان پر جعلسازی کرنے والا فھد احسان مختلف ریئل اسٹیٹ ایکسپو کے ذریعے لوگوں کو پھنسا رہا ہے اور نجی ایجنٹس کا جال بچھایا ہوا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی گلستان جوہر میں موجود آفس کے ذریعے سستے پلاٹس کی آڑ میں لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔