میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپیسٹی چارجز ،33 آئی پی پیز 9کھرب 79 ارب ڈکار گئے

کیپیسٹی چارجز ،33 آئی پی پیز 9کھرب 79 ارب ڈکار گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ملک بھر میں 33آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9کھرب 79ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے ، ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے ۔ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120ارب 37کروڑ اور کوئلہ سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے ۔ اسی طرح گیس سے چلنے والی 11آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے اورپن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کیے ۔ وزارت توانائی کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں