میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم ممالک کے حکمران خاموش رہے تو امت معاف نہیں کرے گی، امیرجماعت اسلامی

مسلم ممالک کے حکمران خاموش رہے تو امت معاف نہیں کرے گی، امیرجماعت اسلامی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حماس نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایمان کی طاقت زیادہ مضبوط ہے۔اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک اسرائیلی دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ہم تحریک جاری رکھیں گے، 19 نومبر کو ہمارا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غزہ مارچ میں آنے والوں کو شاباش دیتا ہوں، تاثر دیا گیا کہ شاید ہماری جماعت امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، کل میرے کارکنان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاٹھیوں اور گولیوں کی وجہ سے تحریک کو چھوڑنا ناممکن ہے، اسلام آباد کی فضاؤں میں غزہ کے شہیدوں کے خون کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں۔سراج الحق نے کہا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، غزہ میں جمعہ کے دن اذان دی گئی تو بمباری کی وجہ سے کوئی نہیں آسکا، مسجد میں شہیدوں کے خون کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی، یہ عربوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، افسوس ہے کہ مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 56 سالوں سے فلسطینیوں کی سر زمین پر اسرائیلیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ہسپتالوں، سکولوں، سول آبادی پر بمباری کی گئی، مجھے افسوس ہے کہ مسلمان حکمرانوں نے امریکہ کی طرف دیکھنا شروع کیا ہے، ہمارے حکمرانوں میں دم خم نہیں ہے، حکمران اللہ کی غلامی یا امریکی غلامی دونوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں