میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر کراچی کا ضلع جنوبی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کے خلاف شکنجہ تیار

مئیر کراچی کا ضلع جنوبی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کے خلاف شکنجہ تیار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ضلع جنوبی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کو ختم کرنے کے احکامات پارکنگ مافیا پر بجلی بن کر گرے پارکنگ مافیا ماہانہ لاکھوں کروڑوں کی کمائی ہاتھ سے نکلتے ہی بے قابو اپنے سیاسی آقاوں سمیت دیگر اداروں سے رابطہ مئیر کراچی ڈٹ گئے دوسری طرف شہر بھر میں غیرقانونی پارکنگ مافیاز کا راج تاحال جاری ادھر شہر کراچی میں دیگر مافیاز کی طرح پارکنگ مافیا نے بھی اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ شہر بھر میں جہاں چاہیں غیر قانونی پارکنگ لاٹ بنا کر شہریوں سے ڈاکہ زنی کا عمل جاری حکومتی رٹ کے برخلاف مافیا نے اپنا قانون نافذ کر دیا غیر قانونی طور پر شہریوں سے رقم ہتھیانے کا دھندا جاری شہر بھر کی سروسز روڈز ‘ اسپتال، پارک، فوڈ اسٹریٹ، بازار، مارکیٹ سمیت دیگر جگہوں پر اپنے کارندے ‘ لٹیرے ‘ کھڑے کر کے ڈاکہ زنی کا عمل جاری ایک محتاط اندازے کے مطابق شہریوں سے غیرقانونی پارکنگ کی مد میں روزآنہ لاکھوں روپے لوٹے جارہیں ہیں یاد رہے غیرقانونی پارکنگ اعلی عدلیہ کے احکامات کی بھی توھین ہے ادھر کمشنر کراچی کے احکامات بھی مافیا نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دئے انکی جانب سے مقررہ فیس کو بھی رد کردیا شہر کی کوئی بھی مصروف سڑک ہوٹل ریسٹورنٹ پارک اسپتال اسکول کالج شاپنگ سینٹرز سب مافیا کے زیر اثر ہیں دوسری طرف غیر قانونی پارکنگ ایریا سے متعلق شکایات عام ہیں کہ انھیں بااثر و طاقتور سیاسی و جرائم پیشہ افراد چلاتے ہیں جو کہ چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی نامزد ہوتے ہیں اور درجنوں ایف آئی آرز بھی انکا طرہ ہیں انھی پارکنگ لاٹ سے موٹر سائیکل سمیت شہریوں کی دیگر قیمتی اشیائ￿ بھی غائب ہو جاتی ہیں یا یہ کہیں اسکے پیچھے بھی انھی جرائم پیشہ عناصر کا ہاتھ ہوتا ہئے ایک بڑی وجہ شہریوں کی غیرقانونی پارکنگ فیس خاموشی سے دے دینا اسی بڑی وجہ کا شاخسانہ ہے شاپنگ مالز کی پارکنگ میں ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ میں گاڑیاں بھی پارک کرواتے نظر آتے ہیں اور پوچھنے پر جواب دینے سے کتراتے ہیں۔ مشاہدے میں آیا ہے وہاں پر اگر کوئی شخص فیملی کے ساتھ جاتا ہے تو ان کو کمشنر کراچی کی مقرر کردہ فیس بتاتا ہے تو ان کے کارندے اس شخص کے ساتھ بغیر کسی خوف کے بدتمیزی اور تشدد کرنے پر آجاتے ہیں اور گالم گلوچ کا کھلا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر کوئی میڈیا کا نمائندہ بار بار اس کی نشاندہی کرتا ہے تو متعلقہ ادارے دکھاوے کی کارروائی کرتے ہیں اور پھر کچھ دنوں بعد پارکنگ لاٹ دوبارہ سج جاتی ہئے ادھر اگر اسکی نشاندہی پھر کی جائے تو بااثر مافیا میڈیا نمائندوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی کمشنر کراچی متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز سے فوری مداخلت اور متعلقہ عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں