میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات نے 18 ہاؤسنگ اسکیموں کی این او سی معطل کر دی

ادارہ ترقیات نے 18 ہاؤسنگ اسکیموں کی این او سی معطل کر دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) واجبات کی عدم ادائیگی، ادارہ ترقیات نے 18 ہاؤسنگ اسکیموں کی این او سی معطل کردی، 3 کو وارننگ جاری، فائیو اسٹار ریذ یڈنسی،گلف ریذیڈنسی، انڈس ریورویو سٹی، مدر سٹی، جمیل اسمال انڈسٹری،رائم انڈسٹریل زون، شانزے کاٹیجز فاطمہ ٹاؤن،گلشن مدینہ،حمزہ گارڈن،ماہین حیدر سٹی،نیو شہاب ٹاؤن،نور انکلیو،وہرہ ٹاؤن،صادق ریذیڈنسی اور انڈس ہیون کمیونٹی و دیگر اسکیموں کی این او سیز معطل، تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر ادارہ ترقیات حیدرآباد نے 18 ہاؤسنگ اسکیموں کی این او سی معطل کردی ہے، ادارہ ترقیات کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 18 ایسی ہاؤسنگ اسکیموں کی این او سی معطل کردی ہے جنہوں نے مروجہ قواعد و ضوابط کے برخلاف تاحال واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔جبکہ مذکورہ اسکیموں کے اسپانسرز/ بلڈرز کو متعلقہ ادارہ کی جانب سے یاد دہانی کے متعدد نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے مسلسل عدم دلچسپی اور غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا، ترجمان کے مطابق معطل کی گئی اسکیموں میں فائیو اسٹار ریذیڈنسی،گلف ریذیڈنسی، انڈس ریورویو سٹی اور مدر سٹی قاسم آباد میں واقع ہیں جبکہ جمیل اسمال انڈسٹری،برائم انڈسٹریل زون، سنگم ویو فیزv اور شان زے کاٹیجز کا تعلق لطیف آباد سے ہے جبکہ فاطمہ ٹاؤن،گلشن مدینہ، حمزہ گارڈن، ماہین حیدر سٹی، نیو شہاب ٹاؤن، نور انکلیو، وہرہ ٹاؤن،صادق ریذیڈنسی اور انڈس ہیون کمیونٹی تعلقہ حیدرآباد دیہی میں واقع ہیں جبکہ فضل سن سٹی تعلقہ سٹی میں واقع ہے۔اعلامیہ کے مطابق ادارہ ترقیات نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ہاؤسنگ اسکیموں ایپل ریذیڈنسی، آئیکن سٹی اور ڈی ہوم کے اسپانسرز / بلڈرز کو متنبہ کرتے ہوئے ا7 یوم کے اندر جملہ بقایاجات کی ادائیگی کا مشورہ بھی دیا ہے۔مقررہ مدت میں عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں