میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیکلانگ مارچ میں خونریزی ہونے کا دعویٰ

علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیکلانگ مارچ میں خونریزی ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو پریس کانفرنس میں پیش کردی اور دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خونریزی چاہتی ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، اگر ہمت ہے تو اس آڈیو کو جھوٹا ثابت کرکے دکھائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں لاشیں بچھانے کا پروگرام بنارہی ہے تاکہ حکومت پر الزام آئے، ان کے جتھوں کے جتھے اسلحہ لے کر مارچ میں آرہے ہیں، ان کا مقصد اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن ہم کسی کو بھی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک آڈیو پیش کی جسے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا اور نامعلوم شخص کے درمیان بات چیت کا نام دیا گیا۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور کسی شخص سے اسلحہ اور بندے لانے کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہ آڈیو علی امین گنڈا پور کی ہے اگر ہمت ہے تو پی ٹی آئی اسے غلط ثابت کرکے دکھادے، کہیں سے بھی اس آڈیو کا فرانزک کرالیں سچ سامنے آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد یہاں آکر دھرنا دینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد لوگوں کو لاکر سیکیورٹی اداروں سے تصادم کرانا ہے، اس کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا، فتنہ فساد پھیلانا، جوانوں کو گمراہ کرنا، ملک کو تقسیم کرنا، لوگوں کو فورسز سے الجھانا اور ملک کو فتنہ و فساد سے دوچار کرکے قومی سانحہ پیدا کرنا ہے اس شیطانی کھیل کو فتنہ خان اس مارچ سے پورا کرنا چاہتا ہے رانا ثنا نے کہا کہ گجرات سے بھی ایسے لوگ شامل ہونے کا خطرہ ہے، پنجاب حکومت سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی ریلی میں مسلح افراد کے شامل ہونے کی اطلاع ہے اور یہ بھی اطلاع ہے یہ لوگ سیکیورٹی اداروں سے تصادم کریں گے، وفاقی حکومت لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ان حالات کے بعد اب لانگ مارچ کو پرامن مارچ نہیں کہا جاسکتا، ہم ہر قیمت پر اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔انہوں ںے کہا کہ کے پی حکومت، آئی جی، چیف سیکریٹری کو تنبیہ کرتا ہوں کہ ان بندوں کو فوراً گرفتار کریں اور اسلحہ اپنے قبضے میں لیں، اگر کے پی سے کوئی جتھہ اسلحہ لے کر اسلام آباد میں داخل ہوا تو اس کے ذمہ دار آپ لوگ ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جڑواں شہر کی سرحد پر بندوقیں اور بندے کس لیے تیار کیے جارہے ہیں؟ کیا یہ تیاری امن کے لیے ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں