میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ ثنا نے شوہر سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی

اداکارہ ثنا نے شوہر سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ثنا نے میزبان متھیرا کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ وہ مضبوط نہیں ہیں۔حال ہی میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی ثنا فخر نے طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی ہے جہاں میزبان متھیرا نے ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی اداکارہ سے سوالات کیے۔شو کی میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آرہی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔متھیرا نے ثنا سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کر دیا، میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں