برقی سگریٹ بھی دل کے لیے نقصان دہ ہے، تحقیق
شیئر کریں
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برقی سگریٹ بھی روایتی سگریٹوں کی طرح دل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ای سگریٹ چوہوں میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا سبب بن سکتی ہے۔بے ترتیب دل کی دھڑکن متعدد جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب ہوسکتی ہے جن میں فالج، خون کی گٹھلیاں اور شدید معاملات میں دل کا دورہ شامل ہے۔جن چوہوں کو ویپ کے دھویں میں رکھا گیا ان کے دل کی دھڑکن تجربے کے فوراً بعد کم ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد دوبارہ تیز ہوگئی۔ایسا صرف ان مخصوص کیمیکلز کی وجہ سے ہوتا ہے جو فروٹی اور مینتھول ذائقے کے ویپس میں موجود ہوتے ہیں اور یہ ذائقے بچوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں میں سگریٹ پینے کے 20 منٹ بعد دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہوجاتی ہے اور پھر تیز ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف لوئزوِل کی اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایلکس کارل کا کہنا تھا ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ ای سگریٹ کے صارفین میں مخصوص کیمیکلز کے متحمل مائع کی وجہ سے دل کی دھڑکن کی ترتیب بگڑتی ہے۔امریکا اور برطانیہ کے بچوں میں ویپ کا استعمال تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 26 لاکھ نوجوان باقاعدگی سے ای سگریٹس استعمال کر رہے ہیں۔نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں چوہوں کو ای سگریٹ کے دھوئیں میں رکھا گیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ان کا دل کیا ردِ عمل دیتا ہے۔