ناظم جوکھیو قتل، والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرا دیا
شیئر کریں
کراچی کی عدالت میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا۔ ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں مقتول کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرا دیا، مقتول کی والدہ نے عدالت کے روبرو حلف نامے کی تصدیق کر دی۔مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہو گئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے، ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے، اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کو کیس سے بری کرتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3 ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔