نیب کو محکمہ خزانہ سندھ میگاکرپشن کیس میں اہم شواہد مل گئے
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو(نیب)کو محکمہ خزانہ سندھ میگاکرپشن کیس میں اہم شواہد مل گئے ، ملزم اعجازداوئچ اور فیملی اکائونٹ میں 2 ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں نیب کو اہم شواہد مل گئے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پنشن کیس کے ملزم اعجازداوئچ سے ساڑھے 7کروڑ لیے گئے، گرفتارنیب کے سابق کنسلٹنٹ منور گوپانگ نے رقم لی۔منورگوپانگ نے رقم ایس وی پی نیشنل بینک عبداللطیف کے ذریعے لی، نیب کراچی نے عبداللطیف کوبھی گرفتارکرلیا، اعجازداوئچ ، فیملی اکائونٹ میں 2 ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے۔اعجاز کاتعلق دادوسے ہے، سندھ کی اہم شخصیت کے مبینہ فرنٹ مین ہیں، جعلی پنشن کیس میں ساڑھے300 اکائونٹ میں 4 ارب منتقل کئے گئے۔جعلی پنشن کیس میں نیب کے بھی 3 افسران کوگرفتارکیاجاچکاہے، نیشنل بینک افسرمنورگوپانگ کوبطوربینکنگ ایکسپرٹ نیب میں تعینات کیاگیاتھا۔جعلی پنشن اکائونٹ کیس میں اب تک 300 سے زائدافراد کے بیانات ریکارڈہوچکے۔