میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال، چھوٹے بڑے بازار بند

تاجروں کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال، چھوٹے بڑے بازار بند

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں تنظیم تاجران کی کال پر شناختی کارڈ کی شرط پر اور ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے بڑے بازار بند رہے ۔ تاجروں نے حکومتی پالیسیاںتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ۔کراچی کی طرح ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال ہے ، انجمن تاجران پاکستان کے مطابق کراچی کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں، الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی جا ری رہی ، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ہڑتال کامیاب ہو گی۔ حکومت اور ایف بی آر مشاورت سے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے ۔پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ جھنگ، میرپورخاص، پڈ عیدن، ٹانک، شجاع آباد، لیاقت پور اور صادق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال جاری رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں